سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کرنے اور اتحاد کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور میں منعقد سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وارث میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے، جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں۔
سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کریں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی#ExpressNews #LatestNews #YousafRazaGillani #ChairmanSenate #Politics #Negotiations #LatestUpdates #Pakistan pic.
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، اس سے پہلے ہم نے بھارت کو امن کی پیشکش کی اور مذاکرات کی دعوت دی۔
سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مذاکرات کے ذریعے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ اختلافات ختم سیاسی قیادت
پڑھیں:
مودی کے ذریعے آر ایس ایس کی تعریف جدوجہد آزادی کی توہین ہے، اسد الدین اویسی
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس نے نہ صرف تحریکِ آزادی میں حصہ نہیں لیا بلکہ انگریزوں کے سائے میں رہتے ہوئے مجاہدینِ آزادی سے نفرت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے آر ایس ایس کی تعریف کو "آزادی کی جدوجہد کی بڑی توہین" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے نہ صرف تحریکِ آزادی میں حصہ نہیں لیا بلکہ انگریزوں کے سائے میں رہتے ہوئے مجاہدینِ آزادی سے نفرت کی۔ اسد الدین اویسی نے کہا بھارتی وزیراعظم کی جانب سے آر ایس ایس کی تعریف شامل قومیّت (Inclusive Nationalism) کی مخالفت ہے، جس کی بنیاد پر ملک آزاد ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ مکمل طور پر بھارتی آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی آر ایس ایس ہیڈکوارٹر گئے تو میں نے کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ تاحیات سویم سیوک ہیں، لیکن وزیراعظم کی حیثیت سے نفرت پھیلانے والی تنظیم کی تعریف کرنا غلط ہے۔
اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ عدم تعاون تحریک، ستیہ گرہ مہم، رولٹ ایکٹ کی مخالفت، سول نافرمانی تحریک، بھارت چھوڑو تحریک، ممبئی نیول بغاوت ان سب میں آر ایس ایس کہاں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا حلف صرف ایک برادری کے مذہب، سماج اور ثقافت کی بات کرتا ہے۔ اسد الدین اویسی نے یاد دلایا کہ 1941ء میں جب شیاما پرساد مکھرجی بنگال کابینہ کے وزیر تھے تو فضل الحق مسلم لیگ کی قرارداد پاکستان (1940ء) کے محرک تھے۔ انہوں نے چین کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 25 پیٹرولنگ پوائنٹس کھو دیے ہیں، ہمیں خطرہ چین سے ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ مسترد کیا کہ مسلمانوں نے تقسیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے کہ تقسیم کے ذمے دار مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت صرف 2-3 فیصد مسلمانوں کو ووٹ کا حق حاصل تھا۔