مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔
یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔
امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔
ٹیرف کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے کیوں کہ بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔
چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک “مسئلہ” بن چکے ہیں، ڈنمارک کا پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم روسی صدر جنگ بندی کے بجائے مکمل امن معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ کا زیلنسکی کو فون پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، 307 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری طالبان کی افغانستان پر قبضے کی چوتھی سالگرہ، خواتین پر پابندی لگا کر مردوں کا بھرپور جشن الاسکا میں پیوٹن کا استقبال کرنے والے “ایف-22” طیاروں کا کیا قصہ ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا نے بھارت تجارتی مذاکرات بھارت کے
پڑھیں:
انیقہ ذوالفقار نے اپنے ہونے والے شوہر کیلئے شرائط رکھ دیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات واضح کر دیں۔
کینیڈا سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی انیقہ آج کل ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں میں ان کے حقیقت پسندانہ کردار خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتیں، البتہ مستقبل میں شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی واضح ترجیحات موجود ہیں۔
اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو خیال رکھنے والا، بردبار، غصے سے دور، خوبصورت اور اپنے شعبے میں جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے والا ہو۔ یہی وہ صفات ہیں جنہیں وہ اپنے مستقبل کے ساتھی میں دیکھنا چاہتی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu