امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں اور اربوں ڈالرکے معاہدے بھی طے پائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اگست 2025ء میں بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کو اچانک منسوخ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم سمجھے جا رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کی اطلاع دہلی کو دی جا چکی ہے تاہم باضابطہ طور پرکسی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
بھارت کی وزارت خارجہ یا وزارت تجارت کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں متعدد مذاکرات ہو چکے ہیں اور اربوں ڈالرکے معاہدے بھی طے پائے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا، طارق فضل چوہدری
وزیر پارلیمانی امور اور وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور اب شروع ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حقوق کے مکمل حامی ہیں، ان کے زیادہ تر مطالبات، جو عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹیم مظفرآباد آئی ہے، ہم آزاد کشمیر میں امن چاہتے ہیں، دشمن ملک عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہیں لگاتا۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ باقی چند مطالبات جن کیلئے آئینی ترامیم درکار ہیں، ان پر بات چیت جاری ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پُرامن مکالمے کے ذریعے حل کرے گی، آزاد کشمیر زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔