وزیرآباد‘ اسلام آباد (نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے) این اے 66 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پہلے انتخابی جلسہ و ورکر کنونشن میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) ہے جس نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ملک میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے کامیابی سے پیش کیا، جبکہ دوسری طرف وہ لوگ جو 9 مئی والے ہیں آپ اور ہم نے ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے والوں کیساتھ چلنا ہے۔ ملک کے ساتھ چلنے والوں کے ساتھ چلنا ہے۔ ورکر کنونشن کے میزبان چوہدری مستنصر علی گوندل‘ سائرہ افضل تارڑ، شازیہ فرید، چوہدری بلال فاروق تارڑ، عدنان افضل چٹھہ، وقار احمد چیمہ، بیگم طلعت شوکت منظور، برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے بھی خطاب کیا اور عطاء تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ ملنے پر مبارکباد دی۔ بیگم طلعت شوکت چیمہ، عمر گوندل ، احمد شاہنواز چیمہ، عدنان انور چیمہ، حیدر گوندل، میاں مدثر نذیر، عنصر محمود سندھو، محمد ادریس سپال، خواجہ محمد شعیب، عمران اکرم ٹھکراء، میاں منصورالرحمن، ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ وزیرآباد مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے اور حلقہ کے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ 18 ستمبر کو بلال فاروق تارڑ بھاری لیڈ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونگے۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ اہل وزیرآباد کو مایوس نہیں کروں گا۔ ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، میں نہیں میرے ورکر میرے بھائی اور میرے حلقہ کے عوام ایم این اے ہوں گے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریاتی اور اجتماعی سوچ کی حامل جماعت ہے جو ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ میرے اس شہر اور اس حلقہ کے لوگ گواہ ہیں کہ مجھے اس حلقہ میں دو دفعہ گرفتار کیا گیا لیکن میں اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر نہیں بھاگا۔ مقدمات کا سامنا کیا میرا آپ سے وعدہ ہے کہ اب وقت آگیا سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی محلوں میں لے جائیں گے۔ میری پارٹی جانتی ہے اور آپ سب جانتے ہیں کہ جب پارٹی پر مشکل وقت تھا، میں نہ صرف قیادت بلکہ اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑا رہا۔ مخالفین کے دباؤ میں نہیں آیا۔ الیکشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ہم گلی محلے تک پہنچیں گے، اپنے ایک ایک کارکن تک خود چل کر جائیں گے اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ جو لوگ ان پر مقدمات درج کرانے کے دعوے کرتے تھے، وقت نے ان کی دوڑیں لگوا دیں۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے کامیابی سے پیش کیا، جبکہ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو 9 مئی جیسے واقعات کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اپنے ہیروز کی یادگاروں پر حملہ کیا، ایک طرف بھارت کو شکست فاش دینے والے لوگ ہیں اور دوسری جانب 9 مئی والے وہ حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیرآباد کے لئے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم اپنے رب کے آگے سربسجود ہیں۔ نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔ پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہارکیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، پارلیمانی بورڈ کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ٹکٹ پارٹی اورکارکنوں کی امانت ہے، وفاداری اور محنت سے چلیں گے۔ عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پاکستان۔ بنگلہ دیش تعلقات، خطے کی صورتحال اور میڈیا کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشر محمد اقبال یونس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کا تاریخی بندھن ہمیشہ قائم رہے گا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے ہر کامیاب حکمت عملی کے پیچھے پوری ٹیم کا ہاتھ ہوتا ہے۔ وزارت اطلاعات نے جس طریقے سے معرکہ حق کے دوران بیانیے کی جنگ لڑی الحمدللہ، اس میں بہت سے لوگوں کی کاوش ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اس میں سے ایک شخص جس نے بھرپور محنت کی اور حکمت عملی کو کامیاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، ان کا نام تصور عرفات چوہدری ہے، میں ان کی خدمات کا معترف ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ نے بلال فاروق تارڑ تارڑ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے طرف وہ لوگ مسلم لیگ لوگ ہیں ایک طرف کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی