ضمنی انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ اس میں حصہ نہیں لینا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا۔
26 نومبر احتجاج کیس: 4 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید کی سزادوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
عدالت نے 4 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنادی، ملزمان نے عدالت میں اپنے اقبالی بیانات بھی جمع کروادیے۔
اقبالی بیان میں ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ لیڈرشپ کے اُکسانے پر وہ پُرتشدد احتجاج میں شریک ہوئے۔
اقبالی بیان میں ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ غریب مزدور ہیں، سزاؤں میں نظرثانی کی جائے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ انجرا ضلع اٹک میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی علیمہ خان پی ٹی آئی
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔