سرکاری حج سکیم کے تحت 13 دن میں 1 لاکھ ساڑھے 14 ہزار درخواستیں وصول
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ترجمان مذہبی امور کے مطابق ساڑھے 3 ہزار باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزرات مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت 13 دن میں 1 لاکھ ساڑھے 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ساڑھے 3 ہزار باقی نشستیں مکمل ہونے تک درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نامزد بینکوں کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئ ہے، خواہش مند درخواست گزار جلد از جلد قریبی بینک میں حج درخواست جمع کروائیں۔ علاوہ ازیں ترجمان مذہبی امور میں مزید بتایا کہ بقیہ ساڑھے تین ہزار نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: درخواستوں کی وصولی نشستیں مکمل
پڑھیں:
سرکاری قرضے میں ایک ہزار371 ارب روپےکمی آگئی،مشیروزیرخزانہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سرکاری قرض میں ایک ہزار تین سو اکہتر ارب روپے کمی کا دعویٰ کیا ہے اور کہا بہترمالی نظم و ضبط اورمہنگے قرضوں کی قبل ازوقت ادائیگی سے یہ ممکن ہوا۔
وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فامر ایکس پر پیغام میں کہا کہ جون دوہزار پچیس میں سرکاری قرض اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ ارب روپے تھا۔ ستمبر میں یہ قرضہ اناسی ہزار ایک سو چھیالیس ارب روپے پر آگیا۔ مشیر وزیرخزانہ کے مطابق انہتر ماہ بعد پہلی بار سہ ماہی بنیاد پرقرضے میں کمی آئی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سہ ماہی بنیاد پر کمی ہے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔