اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Post Views: 57.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زلزلے کے
پڑھیں:
علما کا اسلام آباد، راولپنڈی میں یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ پر اتفاق
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نظام صلوۃٰ سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے اہم فیصلے کر لیئے ہیں ، جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز ادا ہوگی، وزارت مذہبی امور جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کرے گی ، نماز جمعہ کا خطبہ کس موضوع ہر ہوگا؟ علمائے کرام نے اس حوالے سے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے ۔
ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق علما کرام نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ اور خطباتِ جمعہ کے موضوعات کی فہرست تیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ، طے پایا کہ خطبات جمعہ اتحاد امت،اصلاح معاشرہ،نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے ہوں گے،مساجد کے نظم ونسق،سیکیورٹی اورانتظامی امورکیلئےمشترکہ سفارشات مرتب کی جائیں گی۔۔ جن پر عملدرآمد کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نظام صلوۃ کو مؤثر بنانےکیلئےضروری قانون سازی بھی کی جائےگی ۔