پی پی 87میانوالی ؛الیکشن ٹریبونل نے اپیل کنندہ سردار بہادر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے پی پی 87میانوالی سے آزادامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کرلی اور سردار بہادر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پی پی 87میانوالی سے آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے آزادامیدوار سردار بہادر خان کی اپیل پر سماعت کی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ اپیل کنندہ کیخلاف 27مقدمات ہیں۔
ناروے کی ولی عہد شہزادی کے 28 سالہ بیٹے پر 4 خواتین کے ساتھ ریپ کا الزام
الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ مقدمات درج ہونے پر کوئی نااہل نہیں ہو سکتا، الیکشن ٹریبونل نے پی پی 87میانوالی سے آزادامیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظورکرلی اور اپیل کنندہ سردار بہادر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
ٹریبونل نے اپیل کنندہ کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کاحکم دیدیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن ٹریبونل نے پی پی 87میانوالی سردار بہادر خان اپیل کنندہ
پڑھیں:
26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات چیلنج
اسلام آباد:26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات کو چیلنج کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کے معاملے میں مصطفی نواز کھوکھر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں چیمبر اپیل دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 19 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا کیس آئینی بینچ نہیں صرف فل کورٹ سن سکتی ہے۔
اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا فل کورٹ کے سامنے کیس لگانے کا فیصلہ برقرار ہے۔ رجسٹرار کا درخواست واپس کرنا ماضی کے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ رجسٹرار کا یہ عمل انصاف کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔