عمران خان نے جس طرح جیل میں زندگی گزاری کبھی سوچا نہیں تھا، جاوید ہاشمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
راولپنڈی:
سینیئر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے بھی اڈیالہ جیل میں زندگی گزاری ہے لیکن جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کاٹی ہے میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزاد ہے اور وہ ہماری آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، جو پابندیاں آج ہیں یہ بادشاہت کے زمانے میں ہوتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے اور سیاست ختم کرنے کی بھر پور کوشش ہو رہی ہے، جو لوگ آئین اور جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔ اس ملک میں آئین، قانون اور سیاست کچھ تو بچے، عدلیہ کی آزادی تو چلی گئی ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو گارنٹی دی گئی تھی کہ 4 حلقے کھولیں گے پھر انتخابات ہوں گے اور میں نے اس وقت بانی پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا آپ قوم سے دور چلے جائیں گے، میں نے اس وقت بھی بانی کو کہا تھا کہ اسمبلی پر چڑھائی کے حق میں نہیں ہوں۔
سینیئر سیاست دان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو میری بات اب سمجھ آ رہی اس لیے وہ کہہ رہے ہیں آخری سانس تک لڑوں گا، 9 مئی بانی نے نہیں کیا، اس پر انکوائری کمیشن کیوں نہیں بناتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاوید ہاشمی بانی پی ٹی
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کا دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا ےک خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔