مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےقومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے دو تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی، قومی اور پارلیمانی امور زیر بحث آئے اور بالآخر مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر پی ٹی آئی کی حمایت پر آمادگی ظاہر کر دی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے، یہ حق پی ٹی آئی کا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن ایک متحد قوت بن کر پارلیمان میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت کئی اندرونی و بیرونی بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ان حالات میں وسیع تر قومی مفاہمت اور گرینڈ ڈائیلاگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ صرف سیاسی مکالمے کے ذریعے ہی ہم کسی حل تک پہنچ سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےسانگھڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجوکےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سےتعزیت کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور حلقےکی بہترین خدمت کی، انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Post Views: 3