برطانیہ: ہوم آفس کا پناہ گزین اپیل نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ کے دعوے مسترد ہونے والے افراد کی اپیلز اب ججوں کے بجائے نئے ’’پروفیشنل ایڈجوڈی کیٹرز‘‘ کے ذریعے سنی جائیں گی۔
اس اقدام کا مقصد پناہ کے کیسز میں بڑے پیمانے پر موجود بیک لاگ کو تیزی سے نمٹانا ہے۔
اس تجویز پر کئی ماہ سے کام جاری تھا، تاہم ایک عدالتی فیصلے کے بعد اس کام کو تیز کر دیا گیا جس کے تحت حکومت کو ایپنگ کے بیل ہوٹل میں رہائش پذیر 138 پناہ گزینوں کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کرنا ہوگا، دیگر کونسلیں بھی اسی نوعیت کے مقدمات دائر کر رہی ہیں جس سے حکومت کو ملک گیر سطح پر پناہ گزینوں کی رہائش کے حوالے سے بحران کا خدشہ لاحق ہے۔
یویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ہم پناہ گزین ہوٹلوں کے خاتمے کے منصوبے کے تحت پناہ کے نظام میں لوگوں کی تعداد کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں مگر اپیلز میں غیر معمولی تاخیر ناقابلِ قبول ہے جس کے باعث ناکام درخواست گزار برسوں تک نظام میں رہتے ہیں اور اس کا بھاری بوجھ ٹیکس دہندگان کو اٹھانا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپیل کے اس نئے نظام کو ’’تیز، منصفانہ اور آزاد‘‘ بنایا جائے گا اور اس کے لیے اعلیٰ معیارات قائم کیے جائیں گے، اس دوران ملک بھر کے شہروں میں پناہ گزینوں کے ہوٹلوں کے باہر احتجاج کی نئی لہر دیکھنے میں آئی ہے۔
ہفتے کے اختتام پر برسٹل، لیورپول، نیو کیسل، ویک فیلڈ اور ابردین سمیت کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے جن میں کم از کم 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
حالیہ ہفتوں میں ایپنگ کے بیل ہوٹل کے باہر مظاہرے اس وقت شدت اختیار کر گئے تھے جب وہاں مقیم ایک پناہ گزین پر 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی۔
دائیں بازو کی ہوم لینڈ پارٹی ملک بھر میں ان مظاہروں کی تنظیم سازی میں ملوث پائی گئی ہے، حکومت کو اس وقت عوامی اور قانونی دونوں محاذوں پر شدید دباؤ کا سامنا ہے کہ پناہ گزینوں کے لیے ہوٹلوں کے بجائے کوئی پائیدار رہائشی متبادل فراہم کیا جائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پناہ گزینوں
پڑھیں:
میچ ریفری کی تبدیلی: ایشیا کپ کھیلنے کا حتمی فیصلہ آج ہو گا: ترجمان پی سی بی
اسلام آباد؍ لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ عامر میر نے کہا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج بدھ تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی تحقیقات مکمل ہوگئیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ ملانے سے منع کیا۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے عین ٹاس کے وقت سلمان علی آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو کہا کہ ٹاس کے بعد سوریا کمار یادوو سے ہاتھ نہیں ملانا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ دبئی میں پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بائولرز کے ساتھ کسی قسم کی تصاویر یا دوستانہ گفتگو سے اجتناب کریں۔ پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا سب سے بڑا تنازعہ اب ٹرافی کے سٹیج تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارت 28 ستمبر کو شیڈول ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا تو اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے محسن نقوی فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے مگر بھارتی ٹیم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سٹیج پر محسن نقوی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا نے مزید دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دے دی ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دوبارہ آمنے سامنے آتی ہیں تو بھی بھارت مصافحہ سے انکار کرے گا۔