غزہ کی جنگ دو سے تین ہفتوں میں “فیصلہ کن انجام” تک پہنچ جائے گی؛ ٹرمپ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے جاری حتمی سفارتی کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی کی یہ سفارتی کوشش دو سے تین ہفتوں میں ایک اچھے فیصلہ کن انجام تک پہنچ جائے گی۔
انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دو سال سے جاری غزہ جنگ کو ختم کیا جا سکے گا۔
امریکی صدر نے اس سفارتی کوشش اور جنگ بندی کے حتمی ٹائم فریم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ وہ کافی پُراعتماد نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے حال ہی میں حماس کی طرف سے پیش کی گئی جزوی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی اور اس کے بجائے غزہ سٹی پر مکمل قبضے کی تیاری کر رہا ہے۔
جس کے لیے اسرائیلی فوج طویل آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کئی ماہ تک مزید جاری رہے گا۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا تھا کہ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب غزہ پر حماس کا کنٹرول ختم کر دیا جائے گا جو اسرائیل کا بھی بنیادی مطالبہ ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ ان کی کابینہ کا ترجیحی ہدف غزہ سٹی پر فوجی قبضہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تمام یرغمالیوں کو واپس لانے اور حماس کو شکست دینے کے لیے بھرپور طاقت سے کام کرے گا۔
ادھر اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے کہ وہ حماس کی تجویز کردہ عارضی جنگ بندی کو قبول کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوسکے۔
یاد رہے کہ حماس نے جنگ بندی کی جو تجویز دی ہے اُس کے تحت 60 دن کی جنگ بندی کے دوران 10 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا۔
غزہ جنگ بندی کے عالمی قوتوں کا کردار اور ثالثوں کی کوششوں کے باوجود اب تک یہ اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا۔
اسرائیل کے غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔
لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں قحط کی تصدیق کردی۔ اب مظلوم فلسطینی بچے بھوک سے بھی موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
اس کی وجہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی ہے جو چند میٹرز دور خوراک سے لدے ٹرکوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سفارتی کوشش جنگ بندی کے
پڑھیں:
ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمزکیخلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پرجھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمزامریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے،میرے اور میرے خاندان کیباریمیں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے،ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔دوسری جانب اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔