چین: انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں چار پاکستانی باکسرز نے میڈل یقینی بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
چین میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں تین خواتین سمیت چار قومی باکسرز نے پاکستان کے لیے میڈلز یقینی بنالیے۔
چینی باکسنگ فیڈریشن کے تحت جاری انوی ٹیشن باکسنگ گالا میں 26 ممالک کے 500 سے زائد باکسرز شریک ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تحت مقابلوں میں شریک قدرت اللہ نے 57 کلوگرام کے درجہ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے پاکستان کے لیے میڈل کو یقینی بنالیا۔
پاکستان کی تین خواتین باکسرز عائشہ ممتاز 48 کلوگرام، ماریہ 50 کلوگرام اور ملائکہ 54 کلوگرام کی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں اوربرانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔
اگلے مرحلہ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان سلور اور فائنل میں فتح سمیٹ کر گولڈ میڈل حاصل کر سکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان حزیفہ راحیل اور ضمیر علی بھی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
تاہم، پاکستان کی تین خواتین افرا خرم، فاطمہ زہرہ، سحر عاطف اور دو مرد باکسرز محمد فہیم اورمظہرغفور کو ابتدائی مقابلوں میں ناکامی اٹھانی پڑی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط؛ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل
لاہور:ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں خلاف ورزی کرنے والے میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کر دیا گیا۔
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔