لاہور:

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

محکمہ آب پاشی کے مطابق مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 4.6 لاکھ کیوسک تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں یہ مقدار 5 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر سکتی ہے جو بہت بلند سیلاب کی سطح ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ  اس وقت مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر درمیانے سے بلند درجے کی طغیانی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

دریائے راوی میں بیئن، بسنتار اور ڈیک نالوں میں زائد پانی کے اخراج کے باعث، کوٹ نینا کے مقام پر پانی کی سطح 2.

1 لاکھ کیوسک تک پہنچ گئی ہے اور امکان ہے کہ یہ 2.4 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے، جو کہ غیر معمولی بلند سیلاب کی سطح ہے۔

محکمہ آب پاشی نے بتایا کہ جموں کی بات کی جائے تو دریائے توی اور مناور توی دونوں سے دریائے چناب میں نمایاں مقدار میں پانی شامل ہورہا ہے، جس سے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عارضی شیلٹرز قائم کیے جائیں، جہاں خوراک، طبی سہولیات اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جائیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پانی کی سطح لاکھ کیوسک

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا