آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز آغاز، دبئی میں دلچسپ مقابلے
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز آغاز، دبئی میں دلچسپ مقابلے
دبئی :آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا جہاں ابتدائی میچز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، دبئی کیپیٹلز ڈویلپمنٹ، ابوظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے فتح حاصل کی اور ایونٹ کے معیار کو بلند کر دیا۔ٹورنامنٹ کا مقصد یو اے ای کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ ایونٹ ایشیا کپ 2025 کے فوراً بعد شیڈول ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پلیئر آکشن کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ بھارت میں یہ میچز فین کوڈ پر جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں اسٹائکس اسپورٹس پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔پہلے ہی روز ڈیزرٹ وائپرز نے زبردست مقابلے کے بعد دبئی کیپیٹلز کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ کیپیٹلز نے 210 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میں خالد شاہ (69) اور محمد عرفان (53 ) نمایاں رہے، تاہم تیمور علی نے صرف 28 گیندوں پر دھواں دھار 59 رنز بنا کر وائپرز کو آخری اوور میں یادگار کامیابی دلا دی۔اسی روز گلف جائنٹس نے بھی ایم آئی ایمریٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 2 وکٹوں سے شکست دی۔ ایم آئی ایمریٹس کے آریان سکسینہ (65) اور وشنو سُکُمران (51) کی شاندار اننگز نے ٹیم کو 192 رنز تک پہنچایا، مگر جواب میں محمد افتاب عالم (72) اور جوناتھن فیگی (60*) کی شاندار بیٹنگ نے گلف جائنٹس کو ہدف تک پہنچا دیا۔پیر کو کھیلے گئے میچز میں دبئی کیپیٹلز نے گلف جائنٹس کو 5 رنز سے ہرایا۔ محمد عرفان نے تیز رفتار 68 رنز بنائے، جبکہ گیند بازی میں عبد الرحمن نصیر ریاض (3/18) اور ذیشان نصیر (2/35) نے شاندار کارکردگی دکھائی۔دوسرے میچ میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے، مگر علی عابد نے صرف 44 گیندوں پر ناقابلِ شکست 80 رنز جڑ کر ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20 گلف جائنٹس
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
کراچی:دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی جانب سے رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال اسکی تصدیق نہیں کی۔
اس پیشرفت کے بعد پی سی بی حکومت سے مشاورت کرے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔ امکان ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔