خواجہ آصف کا پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں50 سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جب کہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل شہری نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ شدید مون سون بارشوں نے سیالکوٹ میں 64 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 31 جولائی 1961 کو ہونے والی 299.
اس سے پہلے 2010 میں 255 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ تھا جو اب بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ Post Views: 7
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملی میٹر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔