سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے سابق رکن رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے جہاں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو تشدد کرکے یرغمال بنا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی رمیشن کمار کے گھر میں عقبی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے، ڈاکووں نے چوکیداد پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنالیا۔
مسلح ڈاکو رمیش کمار کے گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے، کپڑے اور جوتے لے گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے مطابق ڈاکو مجموعی طور پر رمیش کمار کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ کا سامان لے اڑے ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق مسلح ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے اور آپس میں اپنی زبان میں بات کر رہے تھے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمیش کمار کے گھر
پڑھیں:
خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-33