گوگل نے دنیا بھر کے 2 ارب 50 کروڑ جی میل صارفین کو عالمی سطح کے ایک بڑے سائبر حملے کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ہیکرز نے 8 سے 18 اگست کے دوران اوپن آتھرائزیشن (OAuth) ٹوکنز کو ہیک کر کے نہ صرف جی میل کے صارفین کو متاثر کیا بلکہ سیلز فورس کے ڈیٹا بیس تک بھی رسائی حاصل کر لی۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلیجنس گروپ نے اس ہیکر گروہ کی شناخت “UNC6395” کے نام سے کی ہے جو سیلز فورس کے صارفین کا ڈیٹا چرانے کی مہم میں ملوث رہا اور اس مقصد کے لیے Salesloft Drift ایپ کے کمپرومائزڈ ٹوکنز استعمال کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل میپس کی غلطی: فیملی وین دریا میں بہہ گئی، 3 ہلاک ایک بچہ لاپتا

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ انٹرپرائز سطح پر اس سائبر حملے کو ختم کر دیا گیا ہے لیکن جی میل صارفین کو سخت حفاظتی اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے۔ متاثرہ صارفین کو ای میل نوٹیفکیشن موصول ہو رہے ہیں جن میں انہیں پاس ورڈ تبدیل کرنے اور اکاؤنٹ محفوظ بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گوگل نے کہا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی چیک اپ کریں، مضبوط پاس ورڈ رکھیں، دوہری توثیق کا نظام (ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن) آن کریں، غیر شناخت شدہ ڈیوائسز سے سائن آؤٹ ہوں، مشکوک ایپس سے تھرڈ پارٹی ایکسیس ختم کریں اور اپنے لاگ ان ہسٹری پر مسلسل نظر رکھیں۔

گوگل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو مستقبل میں ہیکرز کا نشانہ بننے کے امکانات نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جی میل سائبر حملہ گوگل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جی میل سائبر حملہ گوگل صارفین کو جی میل

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہےتھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی ممالک قطر پر اسرائیل کے حملے سے عبرت حاصل کریں، سید عبدالمالک الحوثی
  • گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر
  • گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
  • ایکس اکاؤنٹ کی ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان نے تفتیشی ٹیم سے تحریری سوالنامہ مانگ لیا
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • چیٹ جی پی ٹی مقبولیت کھو بیٹھا، امریکا اور برطانیہ میں گوگل جیمینائی ٹاپ پر