امریکا میں براؤن انڈے مارکیٹ سے کیوں واپس منگوالیے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن یعنی سی ڈی سی نے براؤن انڈوں کے متعدد کارٹن مارکیٹ سے واپس منگوا لیے ہیں، جو سالمونیلا کے پھیلاؤ سے منسلک پائے گئے، اس وبا سے اب تک 14 ریاستوں میں 95 افراد متاثر اور 18 اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اصلی دیسی انڈے کی پہچان کیا ہے؟
بدھ کو جاری کیے گئے اس الرٹ کے مطابق یہ انڈے مشو، ناگاتوشی پروڈیوس اور نجیامارکیٹس کے برانڈ نام سےسی اے 7695 کوڈ کے ساتھ بڑے براؤن کیج فری کارٹنوں میں پیک کیے گئے تھے، جن پر فروخت کی آخری تاریخ یکم جولائی 2025 سے 18 ستمبر 2025 تک درج تھی۔
The @US_FDA is investigating illnesses in a outbreak of Salmonella infections linked to large brown cage free "sunshine/omega-3 golden” yolk eggs sourced from Country Eggs, LLC, of Lucerne Valley, CA.
— U.S. FDA Human Foods Program (@FDAfood) August 28, 2025
متاثرہ انڈے 16 جون سے 9 جولائی 2025 کے دوران کیلیفورنیا اور نیواڈا سے تقسیم کیے گئے اور گروسری اسٹورز کے علاوہ فوڈ سروس ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھیجے گئے۔ یہ انڈے سن شائن یوکس اور اومیگا3 گولڈن یوکس کے نام سے بھی فروخت ہوئے۔
سی ڈی سی اور ایف ڈی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ انڈے فوری طور پر ضائع کریں یا جہاں سے خریدے تھے وہاں واپس کریں۔
ادارے کے مطابق سالمونیلا کے عام اثرات میں شدید دست، 102 ڈگری فارن ہائیٹ سے زائد بخار، قے، پانی کی کمی، خشک منہ و گلا اور چکر آنا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی کی سزا 10 سال بعد معاف
یہ علامات عموماً انڈے کھانے کے 6 گھنٹے سے 6 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں، اور زیادہ تر مریض 4 سے 7 دن کے اندر بغیر دوا کے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
تاہم 5 سال سے کم عمر بچے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے مریضوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن انڈے بخار براؤن پانی کی کمی دوا ڈگری فارن ہائیٹ سالمونیلا سی ڈی سی فوڈ سروس ڈسٹری بیوٹرز قے کیلیفورنیا نیواڈاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا انڈے پانی کی کمی دوا سالمونیلا سی ڈی سی کیلیفورنیا
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔