فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد وضوابط جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ملکی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کیلئے انکم ٹیکس رولز مجریہ 2002 میں ترامیم کا مسودہ جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 1634کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے ہر ادارے کو ماہانہ مالیاتی رپورٹ جمع کرانا ہوگی، قواعد کے تحت آن لائن کاروبار والے ادارے فارم اے 1 اور فارم اے2 پر ماہانہ مالیاتی تفصیلات جمع کریں گے۔

آن لائن کاروبار کی تفصیلات بمعہ این ٹی این اور ماہانہ بینک اکاؤنٹ کھاتوں پر مشتمل ہوگی، ایس آر او کے مطابق آن لائن کاروباری اداروں کو فروخت کنندہ کا نام ، پتہ، انوائس نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔

ایس آر او کے مطابق ملک بھر خدمات فراہم کرنے والی تمام کوریئر سروس کمپنیوں کو ہر سہہ ماہی پر مالی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرانی ہوگی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کے مطابق کوریئر سروس کمپنیوں کو مالی تفصیلات جمع کرنے کیلئے فارم 1 جاری کیا گیا، آن لائن مالی خدمات فراہم کردہ کمپنیوں کو علیحدہ فارم میں سروسز پر ٹیکس تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔

ایس آر او کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ٹیکس تفصیلات فراہم کرتے وقت حلفیہ بیان بھی جمع کرنا ہوگا۔

ایس آر او کے مطابق آن لائن کاروبار کے ترمیم شدہ ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سات روز میں اپنی آراء جمع کراسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق آن لائن کاروبار ایس آر او کے مطابق ایف بی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف

راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی  تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔

آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف