امریکا کی یوکرین کو 179 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 179 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سودے کا تخمینہ 179 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے۔ یہ دفاعی ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت فراہم کیے جائیں گے، جس کے مطابق نیٹو اتحادی ممالک بھی کچھ لاگت برداشت کریں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوکرین کو
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔