خادم علی روڈ، سیالکوٹ پر ناقص پائپ لائن بچھانے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،خواجہ آصف نے منصوبے پرسوالات اٹھادئیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (PICIIP) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے ناقص معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔
خواجہ آصف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کو بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھایا گیا، جس کی وجہ ناقص پائپ لائن بچھانے کا عمل بتایا گیا ہے۔ اس ناقص کام کی ذمہ داری کنٹریکٹر کمپنی ظاہر خان اینڈ برادرز (ZKB) پر عائد کی گئی ہے، جس کے باعث منصوبے میں تاخیر اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ ایک پراجیکٹ ھے جس کا نام PICIIP ھے سینکڑوں ڈالر کا ورلڈ بینک کا قرضہ دو شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ھو رہا ھے۔ کام کی کوالٹی کا آپ اس وڈیو سے اندازہ لگا لیں۔ یہ سیالکوٹ میں خادم علی روڈ ھے اور اسکے نیچے PICCIP کے ٹھیکدار نے پائپ ڈالے ھیں ۔ اس سے باقی کام کی… pic.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 29, 2025
PICIIP منصوبہ 2017-18 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد سیالکوٹ اور ساہیوال سمیت درمیانے درجے کے شہروں میں صاف پانی، سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جیسی شہری سہولتوں کو بہتر بنانا تھا۔ اس منصوبے کے لیے ورلڈ بینک سے کروڑوں ڈالرز کا قرض حاصل کیا گیا تھا۔
تاہم 2019 میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد منصوبے کو فنڈز کے اجراء میں تاخیر، بدانتظامی اور کنٹریکٹر کی نااہلی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس سے منصوبے کی تکمیل متاثر ہوئی۔
کنٹریکٹر کمپنی ZKB کے سربراہ سابق سینیٹر احمد خان اندرہ خیلجی ہیں، جن کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے شفاف احتساب اور نگرانی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماضی میں بھی اس کمپنی پر کئی متنازع منصوبوں کا الزام لگ چکا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر عالمی قرضہ حاصل کرنے کے باوجود اگر عوام کو معیاری سہولتیں فراہم نہ کی جائیں تو یہ بدعنوانی اور کمزور نگرانی کا ثبوت ہے۔
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سلنڈرز اور اوور لوڈنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 1500 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا جا چکا ہے۔ آپریشن کے دوران 60 سے زائد اسکول بچوں کو غیر محفوظ گاڑیوں سے نکال کر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کو غیر محفوظ ٹرانسپورٹ کے خطرات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی ہے کہ اسکول وینز کی چیکنگ کو اولین ترجیح دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گیس سلنڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا۔