ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں، رومہ مشتاق مٹو
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
کراچی:
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور رومہ مشتاق مٹو نے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ منارٹی ونگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا جہاں مقامی کمیونٹی نے انہیں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔
رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ کیمپ صرف ایک امدادی مرکز نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور محبت کی روشن مثال ہے، خدا کی بستی کے عوام نے اپنے جذبہِ ایثار اور انسان دوستی سے متاثرہ خاندانوں کے چہروں پر امید اور خوشی کی نئی کرن پیدا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہی اصل انسانیت ہے، جن لوگوں نے اپنی مدد اور عطیات کے ذریعے سیلاب متاثرین کی دلجوئی کی وہ لائقِ تحسین ہیں۔
رومہ مشتاق مٹو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کا درد بانٹیں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
اقلیتی امور کی پارلیمانی سیکریٹری نے کمیونٹی کے جذبہ خیرات کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی نیک کوششوں اور خدمات کو قبول فرمائے اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت اور ریلیف کے ہر اقدام میں پیش پیش رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رومہ مشتاق مٹو نے سیلاب متاثرین کہا کہ
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔