ڈان بریڈمین کی 47-1946 ایشز کی ’بیگی گرین‘ ٹوپی 8 کروڑ 15 لاکھ روپے میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ سر ڈونلڈ بریڈمین کی 47-1946 ایشز سیریز میں پہنی گئی ’بیگی گرین‘ ٹیسٹ ٹوپی 2 لاکھ 87 ہزار امریکی ڈالر (قریباً 8 کروڑ 15 لاکھ روپے) میں نیشنل میوزیم آف آسٹریلیا نے خرید لی۔
میوزیم نے اسے ’قومی تاریخ کا ایک آئیکونک حصہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوپی جنگ عظیم دوم کے بعد کرکٹ کی واپسی اور آسٹریلوی عوام کے لیے امید کی علامت ہے۔
بریڈمین، جن کا ٹیسٹ ایوریج 99.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’بیگی گرین‘ ٹیسٹ ٹوپی 47-1946 ایشز سیریز Don Bradman آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ سر ڈونلڈ بریڈمینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 47 1946 ایشز سیریز آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ سر ڈونلڈ بریڈمین
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔