آزاد کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
آزاد کشمیر میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی جبکہ این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کردیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم، مظفرآباد، باغ، شردھا حویلی اور کوٹلی میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں کیونکہ اچانک بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور نشیبی و خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو
تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اب بھی حماس کی موجودگی ہے، ان علاقوں سے حماس کا منظم طریقے سے خاتمہ کر رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کا جواب دیں گے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں کسی بھی فوجی کارروائی کی پیشگی اطلاع امریکا کو دیتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر برقرار رکھنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا۔