بیجنگ (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک-چین تعلقات، خطے کی صورتحال اور معاشی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ سطح کی اس ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے دنیا بھر کے 800 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں رہنمائی کی، جو ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے صدر شی کو “طاقت اور استحکام کی علامت” قرار دیا اور کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے منصوبے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعاون کی بہترین مثال ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام چین کے ساتھ دوستی کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، ہم اس رشتے کو مزید مضبوط اور کثیرالجہتی شراکت داری میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ اپنے دورۂ چین کے دوران وزیر اعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ فاشزم کے خلاف جدوجہد کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوں گے اور پاک-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، تاکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے خطاب کیا تھا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور ازبکستان و کرغزستان کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات

کراچی:

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے چینی الیکٹرک چارجنگ کمپنی اے ای آٹو کے حکام کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔ کمپنی حکام نے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کو جدید چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی حکام کو سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں چارجنگ پوائنٹس کے وسیع نیٹ ورک کے قیام سے متعلق اپنے منصوبے پر آگہی دی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل صاف توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں سے جڑا ہے، سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہ سکتا، صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام ماحول کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متبادل توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی، ہمارا مقصد فوسل فیول پر انحصار کم کرنا، فضائی آلودگی میں کمی لانا اور گرین ٹیکنالوجی کے ذریعے معیشت میں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ آج کی دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے شعبے ہیں، سندھ پہلے ہی قابلِ تجدید توانائی کے میدان میں نمایاں اقدامات کر چکا ہے، اب الیکٹرک موبیلٹی اگلا اہم قدم ہے۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے نہ صرف روایتی ایندھن پر دباؤ کم ہوگا بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے بھی نمٹنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال