مچل اسٹارک کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
مچل اسٹارک کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے حیران کن طور پر ٹی20 ورلڈکپ 2026 سے صرف 6 ماہ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
35 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر آسٹریلیا کے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے 65 میچوں میں 79 وکٹیں حاصل کیں، جو اسپنر ایڈم زمپا کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے جب کہ میں ٹی20 کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور لطف اٹھایا، خاص طور پر 2021 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنا میرے لیے انتہائی یادگار لمحہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے ٹیسٹ سیریز، ایشیز سیریز اور 2027 کے ورلڈکپ تک خود کو فٹ رکھنے کیلئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہترین فیصلہ ہے تاکہ میں بہترین کارکردگی دکھاسکوں اور مجھے تیاری کے لیے وقت بھی مل سکے۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ نئی گیند سے شروع میں بلے بازوں کو دباؤ میں رکھنے اور مشکل مواقع پر آخری اوورز کرانے کی ان کی صلاحیت کو بہت یاد کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو ایسے کھلاڑی بہت کم ملتے ہیں جو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کو سوئنگ کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدر وسیم اکرم کی شاندار بولنگ، شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ کی گلف جائنٹس پر فتح دبئی میں آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے، چار ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی پاک بھارت ایشیا کپ میچ، امارات بورڈ نے بائیکاٹ کے خدشات رد کر دیے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز آغاز، دبئی میں دلچسپ مقابلے آئی ایل ٹی 20 دنیا کی بڑی کرکٹ لیگوں میں شامل ہو چکی ہے،ڈیوڈ وائٹ کا دعویٰ گلف جائنٹس نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے لیے نیا کوچنگ سیٹ اپ تشکیل دے دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریٹائرمنٹ کا اعلان فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک ا ئی ایل کے لیے
پڑھیں:
ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
دبئی:آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی۔
بھارتی بلے باز سمریتی مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
مندھانا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی بار ٹاپ پوزیشن پر پہنچی ہیں۔ وہ پہلی بار جنوری 2019 میں نمبر ون بنی تھیں اور اس سے قبل جولائی میں بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جس کے بعد اسکیور-برنٹ نے ان سے پوزیشن چھین لی تھی۔ بھارت کی ہارمن پریت کور 12ویں اور جمیما روڈریگز 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، پاکستان کی سدرہ امین 23 ویں نمبر پرہیں، عالیہ ریاض ایک درجے تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر چلی گئیں۔
بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی کم گارتھ اور الانا کنگ نے اپنے کیریئر کی بہترین چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ بھارت کی اسپنر سنیہ رانا (1-51) پانچ درجے ترقی پا کر 16ویں نمبر پر آگئیں۔
انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹن بدستور ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، دیپتی شرما ساتویں نمبر پر واحد بھارتی بولر ہیں جو ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں، پاکستان کی نشرہ سندھو 13 ویں، سعدیہ اقبال 15 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا ویمنز کی پہلی پوزیشن ہے، پاکستان ویمنز ٹیم آٹھ ویں نمبرپر موجود ہے۔