WE News:
2025-09-17@23:24:07 GMT

افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 1400 سے متجاوز

اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT

افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 1400 سے متجاوز

افغانستان کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1،400 سے تجاوز کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے: اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ کو ٹیلیفون

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے علاوہ 3،100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 5،400 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں کنڑ اور ننگرہار کے پہاڑی دیہات شامل ہیں جہاں دشوار گزار راستوں اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

افغان ہلال احمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید جھٹکے اور امدادی رکاوٹیں

منگل کو ایک اور 5.

2 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز جلال آباد کے شمال مشرق میں 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ اس سے پہلے 6 کی شدت کا زلزلہ اتوار کی نصف شب کو آیا تھا جس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی جو اسے مزید خطرناک بناتی ہے۔

زلزلے کے بعد متعدد دیہات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ لوگ اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا رہے ہیں تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالا جا سکے۔

ایک مقامی نوجوان عبیداللہ ستومان نے بتایا کہ میں اپنے دوست کو تلاش کرنے آیا تھا لیکن یہاں صرف ملبہ رہ گیا ہے اور یہ منظر میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔

بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری

صوبہ کنڑ کے آفات سماوی کے سربراہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن سب سے زیادہ متاثرہ 4 دیہات میں جاری ہیں اور اب دور دراز علاقوں تک رسائی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: کنڑ سمیت مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کرگئیں

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں کہ مزید کتنے لوگ ملبے تلے دبے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد امدادی کارروائیاں مکمل کر کے متاثرہ خاندانوں میں امداد تقسیم کی جائے۔

رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ متاثرہ افراد کو کابل اور ننگرہار کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 12،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بچوں کی حالت نازک، عالمی اداروں کا ردعمل

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ ہزاروں بچے شدید خطرے میں ہیں۔ یونیسف نے ادویات، گرم کپڑے، خیمے، تولیے، صفائی کا سامان، اور پانی کی بالٹیاں روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق زلزلے سے پہلے بھی صحت کا نظام کمزور تھا اور اب مقامی صلاحیت مکمل طور پر ناکافی ہو چکی ہے اور بیرونی امداد پر انحصار بڑھ گیا ہے۔

عالمی ردعمل اور پاکستان کی مدد

پاکستان، چین، ایران، بھارت، یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات نے امداد کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم بیشتر امداد ابھی تک متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچی۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے فوری طور پر ادویات اور طبی عملہ روانہ کرنے کا اعلان کیا۔

بھارت کی جانب سے 1،000 خیمے اور 15 ٹن خوراکی امداد روانہ کی گئی ہے جبکہ برطانیہ نے اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کے لیے 10 لاکھ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

زلزلوں سے خطرے کا مستقل سامنا

افغانستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں زلزلے معمول کی بات ہیں، خصوصاً ہندوکش پہاڑی سلسلے میں جہاں بھارتی اور یوریشین پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔

اکتوبر 2023 میں صوبہ ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 1،500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جون 2022 میں پکتیکا میں 5.9 شدت کے زلزلے میں 1،000 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ

جنگ، غربت، اور بین الاقوامی پابندیوں کے شکار افغانستان کے لیے یہ زلزلہ ایک اور بڑا انسانی المیہ بن کر سامنے آیا ہے۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مگر دشوار گزار علاقوں تک رسائی، وسائل کی کمی اور موسم کی سختی اس عمل میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان افغانستان میں زلزلہ افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتیں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان افغانستان میں زلزلہ افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتیں افغانستان میں زلزلے سے کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری

امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی مختلف سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔
واضح رہے امریکا نے چند روز قبل بھی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کر کے عالمی منڈی میں فروخت کرتا تھا۔امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا تھا کہ ایرانی تیل پر مبنی آمدنی کے ذرائع ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں سے بچنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب‘ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار سے متجاوز
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • ملک بھرمیں بارشیں اور سیلاب 24گھنٹوں میں مزید 4افراد جاں بحق
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • کانگو میں دو خوفناک کشتی حادثات میں 193 ہلاکتیں، درجنوں لاپتہ