وزیراعلیٰ بلوچستان کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ دوبارہ اسمبلی سے اتفاق رائے سے منظور کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، یہ بل دوبارہ اسمبلی میں لاکر اتفاق رائے سے منظور کیا جائے گا۔
منگل کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کلی کربلا پشین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ان کی حکومت کا عزم اور عوامی خدمت ان کا نصب العین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت، وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری
انہوں نے کہا کہ کسی علاقے کو محرومی کا شکار نہیں رہنے دیا جائے گا۔ میرے لیے اعزاز ہے کہ آج کربلا آیا، یہاں آکر دل کی گہری مسرت ہوئی، بلوچستان کے مسائل سنگین اور وسائل محدود ہیں، تاہم قدرتی وسائل کو عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لایا جائے گا۔
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے وسائل عوام کی مرضی کے بغیر کسی کو نہیں دیے جا سکتے، یہ بل دوبارہ اسمبلی میں لاکر اتفاق رائے سے منظور کیا جائے گا۔
کربلا کو تحصیل کا درجہتقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے علاقے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ ان میں کربلا کو تحصیل کا درجہ دینا، مقامی اسپتال کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا درجہ دینا اور اس کا انتظام انڈس اسپتال کے حوالے کرنا شامل ہے۔
دیگر منصوبےعلاقے میں بلوچ قبائل کے دیرینہ مطالبے پر 10 کلومیٹر سڑک کی تعمیر، شمسی توانائی کے منصوبے، انٹر کالج کا قیام اور حرمزئی، کربلا اور سارانان کے لیے 50 کروڑ روپے مالیت کا ترقیاتی پیکج بھی اعلان کردہ منصوبوں میں شامل ہیں۔ کربلا کو قوانین کے مطابق میونسپل کمیٹی کا درجہ بھی دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری: فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے لیے حکومت اور اپوزیشن کی تفریق معنی نہیں رکھتی، پورا بلوچستان میری ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے دنیا کی 200 جامعات میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اور ہم اس عزم پر قائم ہیں، پاکستانیت میں ہی عظمت ہے، یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ملک کی خدمت اور وفاداری ہی کامیابی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان تحصیل سرفراز بگٹی کربلا مائنز اینڈ منرلز وزیراعلی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان تحصیل سرفراز بگٹی کربلا مائنز اینڈ منرلز وزیراعلی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان کے وزیر اعلی کا درجہ جائے گا نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔