عمان کا غیر ملکیوں کے لیے 10 سالہ “گولڈن رہائش پروگرام” کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
مسقط(انٹرنیشنل ڈیسک) سلطنتِ عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ **گولڈن رہائش پروگرام** متعارف کر دیا۔ اس کے تحت سرمایہ کار محض 2 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے بدلے قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔
یہ پروگرام عمان کے ویژن 2040 کا حصہ ہے، جس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو نئی جہت دینا ہے۔ حکام کے مطابق یہ رہائش اجازت نامہ سرمایہ کار کے اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی مؤثر ہوگا۔
گولڈن رہائش کے حامل افراد کو خصوصی سہولیات ملیں گی، جن میں ایئرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروس، تین گھریلو ملازمین رکھنے کا حق اور مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت شامل ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق سرمایہ کار اس پروگرام کے لیے سات مختلف طریقوں سے اہل ہو سکتے ہیں:
* کمپنی قائم کرنا
* سیاحتی کمپلیکس میں جائیداد خریدنا
* طویل مدتی بانڈز رکھنا
* ایکوئٹی میں سرمایہ کاری
* پانچ سالہ بینک ڈپازٹ
* کم از کم 50 عمانی ملازمین والی کمپنی قائم کرنا
* یا غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے تحت نامزدگی حاصل کرنا
عمانی وزارتِ تجارت و سرمایہ کاری کے مطابق یہ پروگرام صرف رہائش دینے تک محدود نہیں بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انہیں استحکام، بہتر زندگی اور وسیع کاروباری مواقع فراہم کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سیاحت، لاجسٹکس اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں براہِ راست سرمایہ کاری بڑھے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے لیے
پڑھیں:
کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی سے 11 سال کی بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچی کی گردن پر پھندے کے نشانات ہیں، بظاہر تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اہلِ محلہ نے لاش کی موجودگی پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند ماہ قبل ایمن نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول اپنی سسرال آیا ہوا تھا کہ اس دوران سسر افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور گزشتہ رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زیادتی یا قتل کے شواہد نہیں ملے، حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔