سکندر رضا ون ڈے کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے افغانستان کے محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ بیٹنگ رینکنگ میں بھی ان کی پوزیشن بہتر ہوئی اور وہ 9 درجے ترقی کے بعد 22ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بولنگ میں ایک درجہ بہتری سے 38ویں نمبر پر آ گئے۔
بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 26ویں جبکہ فخر زمان ایک درجہ بہتری کے ساتھ 27ویں نمبر پر ہیں۔
New No.
More as a Zimbabwe all-rounder stands at the top of the latest ICC ODI rankings ⬇️https://t.co/73Dg25vySJ
— ICC (@ICC) September 3, 2025
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ بالترتیب 21ویں اور 22ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ حسن نواز 31ویں، صائم ایوب 40ویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں سفیان مقیم 22ویں، شاہین شاہ آفریدی 26ویں اور حارث رؤف 28ویں پوزیشن پر ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ کنزیٰ بنت سکندر رول نمبر 321039 نے ٹوٹل 1100 میں سے 987 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
دوسری پوزیشن تابانیز کالج نارتھ ناظم آباد کیمپس کی طالبہ عبیرہ کمال بنت انور کمال رول نمبر 317002 نے 974 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ جبکہ تیسری پوزیشن تابانیز کالج کی طالبہ ثناء بنت محمد اشرف رول نمبر 321046 نے 968 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 651 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 27 ہزار 707 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار 974 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 43.22 فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 243 امیدوار اے ون گریڈ، 1202 اے گریڈ، 2262 بی گریڈ، 3879 سی گریڈ، 4071 ڈی گریڈ میں اور 317 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ دیکھے جاسکتے ہیں۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں مختلف گروپس کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔