Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:32:05 GMT

2024-25کی تمام آڈٹ رپورٹس خلاف ورزیوں پراے جی پی کوواپس

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

2024-25کی تمام آڈٹ رپورٹس خلاف ورزیوں پراے جی پی کوواپس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ضابطے کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مالی سال 2023-24 سے متعلق 2024-25ء کی تمام آڈٹ رپورٹس آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو واپس بھیج دیں۔ پہلے ہی ان دستاویزات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے ہوشربا اعداد و شمار کے حوالے سے تنازع پایا جاتا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے دی نیوز کو بتایا کہ رپورٹس دو وجوہات کی بنیاد پر واپس بھیجی گئیں۔ اول کہ یہ رپورٹس وزارتِ پارلیمانی امور کے ذریعے بھیجنے کے بجائے براہِ راست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بھیجی گئیں، اور دوم کہ انہیں پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی عوام کیلئے جاری کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی کی توہین ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے جی پی آفس اس کے باوجود دبائو ڈال رہا تھا کہ رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں۔ ادھر حکومت کو شک ہے کہ اے جی پی آفس میں سے کوئی جان بوجھ کر یہ متنازع رپورٹس لیک کر رہا ہے تاکہ حکومت کو ہزیمت کا شکار کیا جا سکے۔ ان رپورٹس میں مالی سال 2023-24 کے دوران 3؍ لاکھ 75؍ ہزار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا ذکر ہے، جو وفاقی بجٹ (14.

5؍ ٹریلین روپے) سے 27؍ گنا زیادہ اور پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی (110؍ ٹریلین روپے) سے تین گنا زائد ہے۔ سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے دی نیوز سے بات چیف میں ان اعدادوشمار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی رقم کی دوبارہ جانچ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دور میں آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش ہونے سے قبل کبھی عوام کیلئے جاری نہیں کی گئیں۔ اے جی پی آفس نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ ادارے نے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا۔ ترجمان کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کو خط بھیجا گیا اور قومی اسمبلی و سینیٹ سیکریٹریٹس کو بھی مطلوبہ کاپیاں بھجوائی گئیں، جو وہاں وصول بھی ہوئیں۔ جہاں تک بے ضابطگیوں کے غیر معمولی اعدادوشمار کو ایگزیکٹو سمری میں شامل کرنے کا تعلق ہے، ترجمان نے واضح کیا کہ گزشتہ سال بھی ایک جامع رپورٹ تیار کی گئی تھی، لیکن اس مرتبہ مختلف کیٹیگریز کے ساتھ اعداد و شمار شامل کیے گئے تاکہ تلاش اور حوالہ دینے میں آسانی ہو۔ تاہم، ترجمان نے اس اہم سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا کہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے سے قبل اے جی پی کی ویب سائٹ پر کیوں شائع کی گئی۔ یہی بات اس تنازع کی اصل وجہ بن گئی ہے۔
انصار عباسی

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی اے جی پی میں پیش

پڑھیں:

خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-33

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی : معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
  • نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار تک ہوگا، آئی جی سندھ
  • سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال
  • خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ