یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز اور گیریژنز میں تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، مادر وطن کے دفاع میں جان نثار کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شرکاء نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد اور شہداء و غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے، دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان تقریب کے مہمانِ خصوصی جبکہ گورنر بلوچستان گیسٹ آف آنر تھے، تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یاد گارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام ، جوانوں اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی، شرکاء نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور شہداء کے شہداء پر
پڑھیں:
صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
جیکب آباد میں عوام گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی دسویں برسی کے موقع پر عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ریلی منعقد کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آلِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ طیبہ دین اسلام کی راہ میں بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ قرآن مجید نے ہمیں سچوں کے ساتھ ساتھ رہنے کا حکم دیا۔ صادقین سے مراد آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں پھول باغ محلہ میں ذوالفقار علی ڈومکی اور استاد محمد بخش ڈومکی کی والدہ محترمہ کے سوئم کی مناسبت سے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام صدیق اکبر ہیں جو معیارِ حق و صداقت ہیں۔ پیغمبر اسلام (ص) نے آپؑ کو صدیقِ اکبر اور فاروقِ اعظم کا لقب عطا فرمایا۔ حدیث نبوی (ص) کی روشنی میں امت کی ہدایت کا واحد راستہ قرآن مجید اور آئمہ اہل البیت علیہ السلام سے تمسک ہے، کیونکہ اہل البیت (ع) ہی کشتی نجات، چراغِ ہدایت اور بابُ حطہ ہیں۔
قبل از ایں چنہ محلہ میں مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 23 اکتوبر کو شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی دسویں برسی کے موقع پر عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ریلی منعقد کی جائے گی، جس میں علمائے کرام، وارثان شہداء اور مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماء شریک ہوں گے۔ برسی شہداء کے موقع پر مقتل شہداء پر شمع روشن کر کے شہدائے سانحہ شب عاشور کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ عظمت شہداء کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماء شریک ہوں گے۔