کوئٹہ:

بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ ساتھ موبائل سگنلز بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر 2025 کی شام 6 بجے سے تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروسز کے علاوہ موبائل فون سگنلز بھی مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے، جو 6 ستمبر 2025 کی رات 9 بجے تک معطل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں اس دوران غیر فعال رہیں گی، اس کے علاوہ، موبائل نیٹ ورکس کے سگنلز کی بندش سے کالز اور ایس ایم ایس سروسز بھی متاثر ہوں گی۔

 حکام کے مطابق، یہ فیصلہ 12 ربیع الاول اور یوم دفاع پاکستان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کے ذریعے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ان پابندیوں پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ بندش صرف موبائل ڈیٹا (3G/4G) اور موبائل سگنلز تک محدود ہوگی، جبکہ براڈ بینڈ اور وائی فائی سروسز حسب معمول کام کرتی رہیں گی۔ تاہم، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضروری سرکاری نمبرز اور وائٹ لسٹڈ کنکشنز کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سیکیورٹی حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جہاں گزشتہ چند ماہ سے عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کے ذریعے ممکنہ طور پر افواہوں یا اشتعال انگیزی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ عارضی معطلی ناگزیر ہے۔ تاہم، انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز کی بندش سے طلبہ، تاجر، آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ اس سے رابطے کے تمام ذرائع متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اس سے قبل بھی متعدد بار انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کی جا چکی ہیں۔ رواں سال اگست میں بھی صوبے کے کئی اضلاع میں موبائل ڈیٹا اور سگنلز 31 اگست تک بند رکھے گئے تھے تاہم بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر بعض علاقوں میں سروسز بحال کی گئی تھیں۔

سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل رائٹس تنظیموں نے ان پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز کی بار بار معطلی سے تعلیم، کاروبار، صحت اور معلومات تک رسائی بری طرح متاثر ہوتی ہے حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے حالات بہتر ہونے پر انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز کی سروسز بحال کر دی جائیں گی عوام سے گزارش ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز انٹرنیٹ سروسز سگنلز کی گیا ہے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق