12 ربیع الاول کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے، کراچی پولیس چیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کراچی:
کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ شہر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ہفتے کو مخصوص علاقوں میں موبائل فون سگنلز بند رکھے جائیں گے اور اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ کراچی میں 12 ربیع الاول کو مخصوص جلوسوں کی گزرگاہوں پر موبائل فون سگنلز جام کرنے کی درخواست کی ہے، ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زون کے 23 مقامات پر مکمل طور پر سگنلز جام ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مستقل طور پر پورے کراچی میں موبائل فون سگنلز جام نہیں کیے جائیں گے شہریوں کی سہولت کے لیے ہر جگہ موبائل فون سگنل جام نہیں کریں گے۔
جاوید عالم اوڈھو نے نے کہا کہ ٹاور سے لے کر نشتر پارک تک مرکزی جلوس نکلتے ہیں اور مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر موبائل فون سگنلز جام کرنے کی درخواست کی ہے، یہ تمام تر اقدام فل پروف سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فون سگنلز
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔