پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی، جہاں بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ فریکوئنسی سپیکٹرم کے تنازع کا حل نکال لیا گیا ۔ اس پیشرفت کے بعد اب ملک میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ (FAB) نے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کے بعد سرحدی علاقوں میں موبائل سگنلز کی مداخلت (Spillover) پر قابو پا لیا ہے۔ اس عمل میں قیمتی فریکوئنسی بینڈز کو کلیئر کرکے 606 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے مختص کر دیا گیا ۔
سپیکٹرم کلیئرنس اور ہم آہنگی کا عمل
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ دفاعی اداروں کے تعاون سے 700 میگا ہرٹز اور 2300 میگا ہرٹز بینڈز کا بڑا حصہ کلیئر کر لیا گیا۔
ملک بھر میں وائرلیس لوکل لوپ (WLL) سروسز کی ریفریمنگ سے 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 285 میگا ہرٹز محفوظ کر لیا گیا — جو کہ دنیا بھر میں فائیو جی کا سب سے مقبول بینڈ ہے۔
سرحدی علاقوں میں سگنلز کا مسئلہ کیا تھا؟
سرحدی علاقوں میں دیگر ممالک کے موبائل سگنلز پاکستان میں داخل ہو رہے تھے، جس سے سروس میں خلل آتا تھا
سکیورٹی اور آپریشنل خطرات پیدا ہوتے تھے
بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے سرحدی اضلاع میں ایران، افغانستان اور بھارت کے نیٹ ورکس کے سگنلز Spillover کے باعث پاکستانی صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا۔
مسئلے کا حل کیسے نکالا گیا؟
PTA اور FAB نے سرحدی سروے کر کے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی۔
ہمسایہ ممالک کے ریگولیٹرز سے ٹیکنیکل میٹنگز اور مذاکرات کیے گئے۔
یہ طے پایا کہ ہر ملک اپنی فریکوئنسی harmonize” کرے گا تاکہ ٹکراؤ نہ ہو۔
سگنلز کی شدت (Power Level) پر پابندیاں لگائی جائیں گی تاکہ وہ سرحد پار نہ جا سکیں۔
سپیکٹرم نیلامی کا پلان:
FAB کے 50ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 606 MHz سپیکٹرم نیلامی کے لیے دستیاب ہے تاہم 161.

6 MHz فریکوئنسی اب بھی عدالتی کیسز میں الجھی ہوئی ہے ، 2600 MHz بینڈ میں 140 MHz کا اہم سپیکٹرم فورجی/فائیو جی کے لیے زیرِ تنازع ہے ،2100 MHz اور 1800 MHz بینڈز بھی قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔
حکومتی اقدامات 
وزارت آئی ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دسمبر 2025 تک فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی مکمل کر لی جائے گی۔
شفافیت اور مؤثریت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ آکشن سپروائزری کمیٹی (ASC) کا اجلاس بھی پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں نیلامی سے متعلق اہم رپورٹ پیش کی جائے گی۔
پی ٹی سی ایل اورٹیلی نار کے ممکنہ انضمام کا فیصلہ زیرِ غور ہے۔ عدالتی مقدمات نیلامی میں تاخیر کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔

Post Views: 5

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میگا ہرٹز فائیو جی

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی