والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم گزشتہ دنوں پاکستان اور بیرونِ ملک مسلسل کنسرٹس کر رہے ہیں اور اپنی شاندار آواز اور پرفارمنس سے مداحوں کو دل جیت رہے ہیں۔ فی الحال وہ کینیڈا میں اپنے فینز کو
محظوظ کر رہے ہیں۔
کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد صحافی فریدون شہریار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے ان دنوں ان پر ہونے والی شدید تنقید پر بات کی۔ تنقید کا محور یہ تھا کہ عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے فوراً بعد پرفارم کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ملے جُلے ردعمل اور تبصرے دیکھنے میں آئے۔
عاطف اسلم نے کہا، جب لوگ میرے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں تو میں بغاوت پر اتر آتا ہوں جیسے حال ہی میں میرے بارے میں باتیں بنائی گئیں کہ والد کے انتقال کے بعد بھی میں اگلے دن کنسرٹ کر رہا تھا۔ مجھے احساس ہوا کہ یہ لوگ میرے دکھ کو اپنے چینلز کی کمائی کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ میرا ہے کہ مجھے اسٹیج پر جانا چاہیے یا نہیں۔
اس کے لیے مجھے کسی کی اجازت یا رائے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ میرا کام نہیں کہ میں ہر کسی کو اپنی وضاحت دیتا پھروں۔
عاطف اسلم نے واضح کیا کہ میری زندگی پوری دنیا کے لیے نہیں ہوسکتی۔ آپ مجھےمیرے فن کے لیے چاہ سکتے ہیں، میری موسیقی کے لیے برا کہہ سکتے ہیں لیکن یہ کسی کو حق نہیں پہنچتا ہے۔ اس لیے مجھ سے یہ توقع نہ رکھی جائے کہ میں ہر بار صفائی پیش کروں گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنبی کریم ﷺ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہونے پر جشن، فضائیں درود و سلام سے معطر پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی چین اور روس کی مشترکہ پروڈکشن فلم “ریڈ سلک” کا بیجنگ میں پریمیئر کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا کمرشل فیملی کامیڈی تھیٹر پلے چاندنی چوک ہفتہ اور اتوار کو سرسید میموریل کلچر سنٹر اتاترک ایونیومیں پیش کیا جا رہا ہے توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف کیس میں اہم پیشرفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: والد کے انتقال کے
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔