Daily Mumtaz:
2025-11-02@23:18:20 GMT

ٹرمپ کا یوٹرن، مودی کو تنقید کے بعد ’دوست‘ قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT

ٹرمپ کا یوٹرن، مودی کو تنقید کے بعد ’دوست‘ قرار دے دیا

واشنگٹن/نئی دہلی(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بار بار تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔”

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہیں۔

مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت اور مستقبل کی جانب دیکھنے والی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔

Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive assessment of our ties.

India and the US have a very positive and forward-looking Comprehensive and Global Strategic Partnership.@realDonaldTrump @POTUS https://t.co/4hLo9wBpeF

— Narendra Modi (@narendramodi) September 6, 2025

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی دیکھنے کو ملی ہے۔ امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا، جب کہ ٹرمپ نے بھارت پر روس سے سستا تیل خریدنے کا الزام بھی لگایا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ ہونے پر بھارت کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مودی، پیوٹن اور شی جن پنگ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ایسا لگتا ہے بھارت اور روس چین کے قریب جا رہے ہیں۔”

دوسری جانب، مودی نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ دورہ سات برس بعد ہوا جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے بھارت

پڑھیں:

امریکا میں 5 لاکھ الّومارنے کے منصوبے پر کڑی تنقید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں بنایا گیا 5 لاکھ الو مارنے کا منصوبہ حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر تنقید کے باوجود جاری ہے۔ منصوبے پر تنقید کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ غیر ضروری ہے اور اس کے کامیاب ہونے کا امکان نہیں ہے۔ یہ منصوبہ صرف 3 امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن میں شمال مشرقی امریکا سے آنے والے الوؤں کو بھگانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر جان کینیڈی نے پرندوں کو غیر ضروری طور پر نشانہ بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک گھٹیا اقدام ہے جو کہ کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ شمال مشرقی امریکا سے آنے والے الوؤں کی 10 فیصد سے زیادہ آبادی کو مارنا چاہتا ہے کیونکہ یہ الو مقامی الوؤں سے بہتر شکاری ہیں ۔ وہ اس منصوبے سے مقامی الوؤں کو بچانا چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی قانون شکنی اور لاپرواہی کا مقابلہ کریں، اوباما کا ڈیموکریٹس سے خطاب
  • مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں اور انکا ریموٹ کنٹرول بڑے کاروباریوں کے ہاتھوں میں ہے، راہل گاندھی
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • امریکا بھارت دفاعی معاہد ہ حقیقت یا فسانہ
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال
  • امریکا میں 5 لاکھ الّومارنے کے منصوبے پر کڑی تنقید
  • حیران کن پیش رفت،امریکا نے بھارت سے10سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
  • امریکا اور بھارت نے 10 سال کے لیے دفاعی معاہدہ کرلیا