صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی منظوری کے بعد یہ ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی۔ یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشتگردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ترمیمی بل چینی گرانٹس سے فنڈ ہونے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے نفاذ کے حوالے سے قانونی وضاحت فراہم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ترمیم کا فیصلہ اکتوبر 2022 میں گوادر منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بل صدر آصف علی زرداری گوادر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بل صدر آصف علی زرداری گوادر صدر آصف علی زرداری کی منظوری
پڑھیں:
ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا ایس سی او- وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ 100آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارکس دو سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطہ میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔