اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر، 100 انڈیکس 1,56,000 کی سطح عبور کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ پیر کو بھی برقرار رہا، جب کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,56,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,585 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 155,862 پوائنٹس پر موجود تھا، جبکہ دورانِ کاروبار یہ بلند ترین سطح 156,080 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔
نمایاں شعبے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپیسرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ، بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں میں نمایاں دلچسپی دیکھی گئی۔
PSX Opened Positive ????
☀️ KSE 100 opened positive by +1274.
— Investify Pakistan (@investifypk) September 8, 2025
بڑے شیئرز مثلاً حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، لکی سیمنٹ، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
پس منظر اور عواملاسٹاک ماہرین کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیرِ نو کے باعث سیمنٹ کی طلب میں اضافے کی توقع نے اس شعبے کو سہارا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی کے شعبے میں تیزی کی ایک وجہ یہ ہے کہ گردشی قرضہ کے مسئلے کے حل کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔
مالیاتی محاذ پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آئندہ پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے گا، اگرچہ اگست میں افراطِ زر میں کمی مستقبل میں کٹوتی کی گنجائش پیدا کرتی ہے۔
بین الاقوامی منظرنامہعالمی منڈیوں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ جاپان کے وزیرِاعظم شیگیریو ایشیبا کے استعفے کے بعد سیاسی غیر یقینی کے باوجود نکی انڈیکس میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ین کی قدر کمزور ہو کر 148.39 فی ڈالر پر آ گئی۔
چین اور ہانگ کانگ کے انڈیکس بھی معمولی بہتری کے ساتھ بند ہوئے۔
امریکی اسٹاک مارکیٹس گزشتہ جمعہ کو معمولی مندی کا شکار رہیں، جہاں ڈاؤ جونز میں 0.5 فیصد کمی، ایس اینڈ پی 500 میں 0.3 فیصد کمی اور نیسڈیک تقریباً بغیر تبدیلی کے بند ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن آئل مارکیٹنگ کمپنیز بینچ مارک بینکنگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس حبکو حبیب بینک سیمنٹ کے ایس ای لکی سیمنٹ مسلم کمرشل بینک میزان بینکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس حبکو کے ایس ای لکی سیمنٹ
پڑھیں:
نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
ویب ڈیسک : حکومت نے ٹیکس نیٹ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس فیصلے کے بعد نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافہ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نان فائلرز کیلئے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے، اس اقدام سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر زیادہ ادائیگی کرنا ہوگی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
یہ اقدامات موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں 200 ارب روپے کے ریونیو خسارے کو پورا کرنے کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر پہلے چھ ماہ کے ہدف سے پیچھے رہا، جہاں 3 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2 ہزار 885 ارب روپے جمع ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز حال ہی میں آئی ایم ایف سے ہونے والی سٹاف لیول بات چیت میں شیئر کی گئیں اور حکومت نے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔