چھبیس نومبراحتجاج کیس؛بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت میں توسیع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
چھبیس نومبراحتجاج کیس؛بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت میں توسیع کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نےپی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 26 نومبر اورسپریم کورٹ کےباہر احتجاج ودیگر مقدمات میں بشریٰ بی بی،عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نےکیس پرسماعت کی،شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی،سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمر ایوب، زرتاج گل ،ودیگرکی حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
عدالت نےحاضری سےاستنی کی تمام درخواستیں منظورکرلیں اور متعلقہ مقدمات میں پولیس کو13 نومبر تک گرفتاری سےروک دیا پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 246 سے زائد ضمانتیں زیر سماعت تھی عدالت کی جانب سے اگلی سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی گئی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا۔ سنگجانی ،ترنول و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی شکاگو میں کاروباری شخصیات سے بزنس گول میز کانفرنس پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ججز کیخلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے، نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کا خطاب ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی ملتان؛ جلالپور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیر آب، ایمرجنسی نافذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔
حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔