بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

یہ ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران تعلیم، معیشت، توانائی، زراعت، تجارت اور عوامی رابطوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ

نواز شریف نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں سے دلی محبت رکھتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین کی ملاقات

بنگلہ دیش کے عوام ایٹمی دھماکہ کرنے پر محمد نواز شریف کو بڑے ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ایم ڈی اقبال حسین خان۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر pic.

twitter.com/Tz9V14f7Ac

— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) September 8, 2025

اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی قربت بڑھانے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ بنگلہ دیش نے معاشی ترقی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہاکہ پاکستانی قوم آج بھی ایم ایم عالم کو قومی ہیرو کے طور پر یاد کرتی ہے، جبکہ بنگلہ دیشی عوام کی جانب سے ایٹمی دھماکوں پر ان کی حمایت اور محبت قابلِ قدر ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعلق سرحدوں سے بالاتر ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنگلہ دیش کی گارمنٹس انڈسٹری، مائیکرو فنانس ماڈلز اور خواتین کی معاشی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعلق سرحدوں سے بالاتر، نسل در نسل بھائی چارے پر مشتمل ہے۔

انہوں نے پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین گرین انرجی، فلڈ مینجمنٹ اور زرعی پائیداری جیسے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔

مریم نواز نے کہاکہ تجارت اور براہ راست رابطے دونوں ملکوں کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت دیں گے، جبکہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے پاک-بنگلہ دوستی کو پائیدار شراکت داری میں بدلنا ہو گا۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے نواز شریف کو بنگلہ دیشی عوام کا ہیرو قرار دے دیا

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے نواز شریف کو بنگلہ دیشی عوام کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ آج بھی بنگلہ دیشی دلوں میں خوشبو کی طرح بستے ہیں، اور نئی نسل میں ان کے لیے بے حد عزت و احترام پایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر خالد حسین نے کہاکہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے پاکستانی عوام کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، انہیں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی خدمات، وژن اور قیادت کی بھی کھل کر تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کی تقریریں باقاعدگی سے سنتے ہیں۔

بنگلہ دیشی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں، اور تعلیمی تعاون کو آگے بڑھانا دونوں ممالک کے روشن مستقبل کی کنجی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسکالر شپس کا اعلان پاکستان بنگلہ دیش تعلقات پاکستانی طلبہ مریم نواز ملاقات نواز شریف وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکالر شپس کا اعلان پاکستان بنگلہ دیش تعلقات پاکستانی طلبہ مریم نواز ملاقات نواز شریف وی نیوز نواز شریف اور اور بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر بنگلہ دیشی مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ ملاقات آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور وفاقی و صوبائی سطح پر ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے