Al Qamar Online:
2025-11-03@07:26:44 GMT

بلوچستان میں ہڑتال،200سیاسی رہنما،کارکنان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT

کوئٹہ:بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پہیہ جام اور شٹرڈاو ¿ن ہڑتال کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زیادہ رہنماو ¿ں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کوئٹہ میں دو ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے بعد اس کے شرکا پر خود کش حملے کے خلاف کی گئی تھی، جس میں 15افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

ہڑتال کی وجہ سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج رہے۔چھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت متعدد تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی کی تھی۔ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں تمام اہم تجارتی مراکز بند رہے جبکہ شہر میں ٹریفک بھی نہ ہونے کی برابر تھا۔کوئٹہ شہر میں صبح سے ہی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ان کو بند کر دیا تھا۔

ان رکاوٹوں کو ہٹانے اور کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شہر کے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ گرفتاریاں بھی کیں۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق کوئٹہ شہر سے 200 سے زائد افراد کو دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار رہنمائوں میں رحیم زیارتوال، قہار ودان، ملک نصیر شاہوانی، صمند بلوچ، عبدالخالق بلوچ، چنگیز حئی بلوچ کے علاوہ دیگر لوگ شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 2 افراد بھی موجود تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور پاکستانی شناختی کارڈز کی جعلی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ کے دیگر نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، تاکہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن