پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر رانا ثنا اللہ کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر اسمبلی ہال میں پولنگ ہوئی۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے امیدوار رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 250 ووٹ ملے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.
پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین پر مشتمل ایوان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے حق میں 251 حاصل کر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے۔
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمیٰ اعجاز امیدوار تھیں۔ تاہم پولنگ شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی نے ان الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اراکین سمیت اپوزیشن اتحاد کا کوئی رکن ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لے گا۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی رکن نے اسمبلی جاکر ووٹ کاسٹ کیا تو وہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو جانے کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
سینیٹ کی پنجاب سے یہ جنرل نشست پی ٹی آئی کے اعجاز احمد چوہدری کے 9 مئی کیس میں سزا ملنے کے بعد ان کے نا اہل ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے۔ تاہم اس وقت صرف 363 ہیں اور 8 نشستیں خالی ہیں۔ ان میں 6 پی ٹی آئی ارکان نااہل قرار پائے جب کہ 2 نے تاحال حلف نہیں لیا۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 229، پیپلز پارٹی کے 16، آئی پی پی کے 7، مسلم لیگ ق کے 11 ووٹ ہیں۔ اپوزیشن میں سنی اتحاد کونسل کے 73 اور تحریک انصاف کے 24 ووٹ شامل ہیں جب کہ تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیا اور مجلس وحدت المسلمین کے پاس ایک ایک ووٹ ہے۔ Post Views: 6
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ سینیٹ کی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں
لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے کے صدر راجہ پرویز اشرف نے آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ کمیٹیاں اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کی مانیٹرنگ اور انتخابی مہم کی نگرانی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق13رکنی پنجاب کمیٹی کے کنوینئر سید حسن مرتضیٰ، ممبران میں رانا فاروق سعید خان، شھزاد سعید چیمہ، عثمان ملک، فیصل میر، غلام مرتضیٰ ستی، ندیم اصغر کائرہ، رانا اکرام ربانی، رانامشتاق احمد ظفر عباس لک، فاروق یوسف گھرکی، جمیل کلس اور علی جعفر شامل ہیں۔ لاہور اربن ڈویڑن کمیٹی کی کنوینئر ثمینہ خالد گھرکی جبکہ ممبران میں چوہدری محمد اسلم گل، میاں محمد ایوب، چوہدری محمد اشرف، رانا جمیل احمد منج، زاہد ذوالفقار خان، آصف محمود ناگرہ، چوہدری عاطف رفیق امجد علی جٹ، فائزہ ملک، نرگس خان اور رانا اشعر نثار۔ لاہور رورل ڈویژن کے کنوینئر رائے شاہ جہاں بھٹی، ممبران میں جاوید بھٹی، آصف علی کھوکھر، سید ابرار حسین شاہ، آصف خان اور چوہدری محمد نواز گل۔