ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان کے لیے ہے، ہائبرڈ نظام کی وجہ سے سول اور ملٹری تعاون کو بھی فروغ مل رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملا، تاہم کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایس سی او میں ہماری کامیابیاں سامنے آئیں، بھارت ہمارا دشمن ہے وہ کبھی ہمارے لیے اچھا نہیں چاہے گا۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کالا باغ ڈیم کوئی ٹیکنیکل ایشو نہیں اور اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا، تاہم 50سال سے اس کو سیاست کی نذر کیا ہوا ہے۔ اگر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور اس ڈیم کی حمایت کرتے ہیں تو یہ اچھی ابتدا ہے۔
انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی مستقبل میں روک تھام کے حوالے سے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں اور بندوں پر تعمیرات بند ہوں تو 50 فیصد مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت بھرپور امداد کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1روپے 79پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی سعودیہ اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، سعودی ولی عہد کا امیر قطر کو ٹیلی فون اسرائیلی حملے میں ہمارا کوئی رہنما شہید نہیں ہوا، حماس کی تردید قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ آصف نظام پاکستان خواجہ آصف نے ہائبرڈ نظام کہا کہ
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب متحد ہیں، وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-10
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ ویزا پروسیسنگ بھی معطل ہے اور جب تک مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔