سویڈن میں حال ہی میں وزیرِ صحت ایلیزابیت لان اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں بے ہوش ہوکر اسٹیج پر گر گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور وزیرِ توانائی و صنعت ایبا بُش اُن کے ساتھ کھڑے تعارف کروا رہے تھے۔

جیسے ہی وزیر صحت ایلیزابیت لان ڈگمگائیں، ساتھی وزیر ایبا بُش فوراً آگے بڑھیں اور ان کی سہارا دینے کی کوشش کی۔

یہ منظر کیمروں میں قید ہو کر لمحوں میں خبروں کی زینت بن گیا۔

پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر صحت ایلیزابیت لان نے خود ہی ہلکا سا طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی عام منگل نہیں تھا۔ کبھی کبھار شوگر لیول ڈراما کرا دیتا ہے۔

ان کے اس جملے نے سنجیدہ ماحول کو مزاح میں تبدیل کردیا۔

ابھی تک یہ تو واضح نہیں کہ اس اچانک گرنے سے وہ زخمی ہوئیں یا نہیں، مگر غیر ملکی میڈیا اور ان کے مداحوں کے مطابق یہ انٹری یقینا ʼیادگارʼ ثابت ہوئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں کہ "سویڈش ہیلتھ منسٹر نے ہیلتھ ایشو سے ہی اننگز شروع کی!"

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونندا شیٹی کو صحت کے مسائل کے باعث جمعرات کے روز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا فوری علاج شروع کیا گیا۔

شلپا شیٹی کو والدہ کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچتے دیکھا گیا، جہاں وہ واضح طور پر فکرمند دکھائی دیں۔ تاہم اداکارہ کے اہل خانہ یا اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سونندا شیٹی کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات یا باضابطہ بیان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، کیونکہ ان پر مبینہ طور پر 60 کروڑ بھارتی روپے کے مالی فراڈ کے مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں، اور عدالت نے اس کیس میں لوک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما میاں محمود الرشید بھی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
  • شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل