ملتان، سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے نجی کشتی مالکان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ملتان:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق سیلاب متاثرین سے آمدورفت کے لیے زائد کرایہ وصول کرنے والے نجی کشتی مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شکایات موصول ہوئی کہ نجی کشتی مالکان سیلاب متاثرین سے زائد کرائے وصول کر رہے ہیں اس لیے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
Immediate action was taken following complaints of private boat operators overcharging flood victims in Multan.
مریم نواز نے واضح کیا کہ نجی کشتی مالکان کی خدمات کا معاوضہ پنجاب حکومت خود ادا کرے گی اور متاثرین سے کسی بھی قسم کی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق اب سیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والی تمام نجی کشتیاں حکومت کی نگرانی میں چلائی جائیں گی، تاکہ متاثرین کو کسی قسم کی مالی پریشانی یا استحصال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ پیشرفت ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہوئی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ جلال پور پیروالہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد سے ریسکیو اور نقل و حمل کی سہولیات کے عوض اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجی کشتی مالکان متاثرین سے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔