وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
ملتان (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی نے یہ اعلان فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو 10،10 لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سیلاب سے منہدم ہونے والے مکمل گھروں کے متاثرین کو 10 لاکھ اور کمرہ وغیرہ گرنے پر5 لاکھ امداد کا اعلان کیا جبکہ سیلاب کے دوران بڑے مویشیوں کے ضیاع پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے لئے 50 ہزار روپے امداد دینے کا علان کیا۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ محمد نواز شریف کی بیٹی ہوں، اپنا ہر وعدہ پورا کروں گی، سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کا نقصان پورا کریں گے۔ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں دے سکتامگر جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خود چل کر اپنے جلالپورپیروالا کے مصیبت زدہ بہن بھائیں کے پاس آئی ہوں، یہاں بہت سے لوگ سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کرنا ہے۔ سیلاب میں گرنے والے سب کے گھر بنا کر دینا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں،جب تک پانی نہ اترے گھر نہیں جانا، سب کو بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، بہت بڑا سیلاب اور بہت بڑی تباہی آئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے تاجکستان کے لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر ماہرین پر مشتمل وفد کی ملاقات بی آئی ایس پی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی سے نمٹنے کیلئے... حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین کا اعلان کیا نواز شریف مریم نواز سب نیوز کے لئے
پڑھیں:
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔
جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا