سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، احمد شہزاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کمالیہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔
احمد شہزاد نے امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ریسکیو کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایرانی ’جوہری پروگرام (Irani atomic programme)کے وہ پہلو بھی شامل ہیں، جس کا وہ (ایران) ایک مہینے یا سال قبل تک ذکر کرنے سے بھی انکار کر رہا تھا۔‘
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بظاہر تیزی سے سرگرم بھی ہو رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ ’میرے خیال میں اس بات کے آثار ہیں کہ وہ کسی نہ کسی سطح پر بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای کو 20 مارچ کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔
وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر میں زخمی ہوئے تھے۔ ان کے والد علی خامنہ ای بھی اسی حملے میں مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کے دفتر میں بین الاقوامی امور کے نائب نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ’معاملات کے انتظام میں مصروف‘ ہیں۔