دنیا کے امیر ترین شخص لیری ایلیسن کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کے نئے امیر ترین شخص لیری ایلیسن ہیں، جن کی دولت میں صرف ایک دن میں 100 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یوں انہوں نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
لیری ایلیسن کی مجموعی دولت اب 393 ارب ڈالر ہے جبکہ مسک کی دولت 385 ارب ڈالر پر آ گئی ہے۔
لیری ایلیسن کون ہیںَ؟81 سالہ ایلیسن اوریکل کے سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر ہیں اور کمپنی کے شیئرز نے 1992 کے بعد سب سے بڑا روزانہ اضافہ ریکارڈ کیا۔
ایلیسن نے 1977 میں باب مائنر اور ایڈ اوٹس کے ساتھ مل کر کیلیفورنیا میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ لیبارٹریز کے نام سے کمپنی قائم کی، جسے سی آئی اے نے ایک ڈیٹا بیس پروگرام بنانے کا کنٹریکٹ دیا۔
اس منصوبے کا کوڈ نیم ’اوریکل‘ تھا، 1982 میں کمپنی کا نام اوریکل رکھا گیا اور 1986 میں اسے اسٹاک مارکیٹ میں درج کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی برتری ختم، لیری ایلیسن دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار
وقت کے ساتھ ساتھ اوریکل ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں سمیٹتی رہی، مگر حالیہ برسوں میں اے آئی اور کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر کی مانگ نے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
لیری ایلیسن نے 1978 سے 1996 تک صدر، اور دو بار چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں، 2014 میں انہوں نے سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیا مگر اب بھی ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کمپنی نے حال ہی میں اربوں ڈالر مالیت کے چار بڑے معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جس سے اوریکل کے شیئرز اور لیری ایلیسن کی دولت دونوں آسمان کو چھونے لگی۔
کاروبار سے ہٹ کر دلچسپیاںلیری ایلیسن نے 2012 میں ہوائی کے چھٹے بڑے جزیرے لانا ئی کا 98 فیصد حصہ خرید لیا۔ وہ کشتی رانی کے بڑے شوقین ہیں۔ 2013 میں ان کی سرپرستی میں اوریکل ٹیم یو ایس اے نے امریکا کپ جیتا۔
بعد ازاں 2018 میں انہوں نے سیل جی پی نامی تیز رفتار کشتی رانی لیگ کی بنیاد رکھی، جس میں کئی مشہور شخصیات نے سرمایہ کاری کی، جیسے ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اور فٹبال اسٹار کلیان ایمباپے۔
ایلیسن نے کیلیفورنیا کے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی دوبارہ زندہ کیا، جسے اب ’ففتھ سلام‘ کہا جاتا ہے۔
سیاست اور فلاحی کامان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےایلیسن امریکی سیاست میں بھی سرگرم رہے ہیں اور ری پبلکن امیدواروں کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں، انہوں نے 2022 میں سینیٹر ٹِم اسکاٹ کی صدارتی مہم کے لیے 15 ملین ڈالر دیے اور اس سے قبل مارکو روبیو کی مہم میں بھی عطیہ دیا۔ ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ وائٹ ہاؤس میں اے آئی انفرا اسٹرکچر کے منصوبے کے اعلان کے وقت بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے
2016 میں لیری ایلیسن نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کو 200 ملین ڈالر عطیہ کر کے کینسر ریسرچ سینٹر قائم کیا۔
وہ ’گِونگ پلیج‘ پر بھی دستخط کر چکے ہیں، جس کے تحت ارب پتی افراد اپنی دولت کا بڑا حصہ خیرات میں دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔
لیری ایلیسن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دولت کا بیشتر حصہ اپنے قائم کردہ ایلیسن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم، صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی جیسے منصوبوں پر لگائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لیری ایلیسن ایلیسن نے انہوں نے
پڑھیں:
پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے ایوری ڈینیس پیکسار کے ورکر عثمان علی کی غیر قانونی برطرفی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا۔معمولی سی بات پر کمپنی انتظامیہ نے یک جنبش قلم محنت کش کو ملازمت سے برطرف کردیا جو کہ غیر قانونی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ایوری ڈینیس پیکسار ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری محمد فرقان انصاری کی قیادت میں آئے ہوئے یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال اور یونین کے عہدیداران اور برطرف ملازم عثمان علی بھی موجود تھے۔خالد خان نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ فیکٹری کے ماحول کو خراب نہ کرے اور غریب محنت کشوں سے روزگار نہ چھینا جائے۔معمولی غلطی پر تنبیہ لیٹر نکالا جاسکتا تھا لیکن عثمان علی کو ملازمت سے برطرف کر کے فیکٹری کے ماحول کو خراب کیا گیا ہے اور محنت کشوں کو مشتعل کیا گیا ہے۔عثمان علی کی جبری برطرفی آئی ایل او قوانین اور لیبر قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اور اسے چیلنج کیا جائے گا اور غریب ملازم کی قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔